۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید حسن عاملی

حوزہ/ اردبیل کے امام جمعہ نے حالیہ زلزلے میں ترکی اور شام کے متعدد شہریوں کی جان چلی جانے پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ اردبیل میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید حسن آملی نے ٹویٹر پر شان اور ترکی کے متعدد شہریوں کے جاں بحق ہو جانے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میں دل کی گہرائیوں سے ترکی اور شام کی عوام بالخصوص زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کے غم میں برابر کے شریک ہوں، اسلامی جمہوریہ ایران زلزلہ کے متاثرین کی ضرورت کی چیزیں بھیجنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

میں مرحومین کے لیے اللہ تعالٰی بارگاہ میں بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے، اور اپنے تمام معزز ہم وطنوں بالخصوص اپنے آذری بھائیوں التماس کرتا ہوں ہوں کہ اسلامی جمہوریہ کی حکومتی مدد کے ساتھ وہ بھی زلزلہ زدگان کے لیے ضروری سامان بھیجنے میں دریغ نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .